14 نومبر 2014 - 13:13
بحرین: آل خلیفہ مخالف خواتین قیدیوں میں اضافہ

بحرین میں جمیعت عمل اسلامی نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتار اور قید ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی مخالفت کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعیت عمل بحرین نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت گرفتار شدہ خواتین کو یرغمالیوں کے طور پر استعمال کرکے عوام کو اپنی پالیسیاں تسلیم کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔ اس بیان میں آيا ہےکہ ملت بحرین مختلف مسائل کے باوجود آل خلیفہ کی پالیسیوں بالخصوص نمائشی انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ادھر آل خلیفہ کی وزارت داخلہ نے ملک میں ہرطرح کے جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگادی ہے۔ صوت المنامہ کے مطابق آل خلیفہ نے انتخابات کے موقعے پر ملت بحرین کے پرامن مظاہروں کو روکنے کےلئے ہرطرح کے جلسے جلوسوں پر پابندی لگادی ہے۔ آل خلیفہ کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کو سخت سزائيں دی جائيں گي۔ ال خلیفہ نے انتخابات کے بہانے پورے ملک میں پولیس اور فوج کی بھاری نفری لگادی ہے۔ بحرین کی حکومت مخالف پارٹیوں نے جنہیں اکثریت کی حمایت حاصل ہے انتخابات کا بائيکاٹ کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169